کوشش ہے کہ 14 اگست کو ٹکرائو کی صورتحال پیدا نہ ہو: سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں خون بہے اور نہ لاشیں گریں۔ میں مایوس نہیں ہوں، امید ہے کہ باعزت راستہ نکل آئے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ ہم عمران خان اور طاہر القادری کو ایک ایسے نقطے پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے مسئلہ حل ہو جائے تاہم مسئلہ حل کرنے میں رکاوٹ موجود ہے۔

پاکستان میں انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں اور دھاندلی کا راستہ بند کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مسئلہ ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔