لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملک کے موجودہ سنگین سیاسی بحران پر بیرو ن ملک پاکستانیوں اور لاہور کے معززین کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت اور اقتدار میں شامل جماعتیں اس بحران کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔ محلاتی سازشوں اور عوامی مسائل حل کرنے میں میاں نوازشریف بری طرح ناکام رہے ہیں۔
حکومتی خراب کارکردگی اور وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیاہے ۔ اپوزیشن کا احتجاج آئین، جمہوریت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے اگر وفاقی اور پنجاب حکومت دانش مندی اور سیاسی جمہوری رویے اپناتی تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔