ملکی صورتحال، پاکستان علما ء کونسل کا اجلاس 15 اگست کو طلب

Pakistan Ulema Council

Pakistan Ulema Council

اسلام آباد (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیلئے پاکستان علما کونسل کا اجلاس 15 اگست کو ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو حالات بگاڑ نیوالوں کیخلاف متحد ہونا پڑیگا۔ وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں۔ ہمیں جمہوریت اور ملک کا استحکام دونوں عزیز ہیں۔