وزیراعظم کے خطاب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آزادی مارچ ہر صورت ہو گا

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمشین استعفیٰ دے اور نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا بورڈ دھاندلی کی انکوائری کروائے۔

عدالت تحقیقات کے بعد دھاندلی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ سپریم کورٹ کا بورڈ جو بھی فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہو گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکنو کریٹس کی نگران حکومت بنائی جائے اور اگلا الیکشن کروایا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے کوئی ذاتی جنگ نہیں ہے۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ ہر صورت ہوگا۔ 245 سے بھی ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم نہیں رکیں گے۔ ہم اسلام آباد حقیقی آزادی لینے جا رہے ہیں۔ ضمانت دیتے ہیں کہ ہم مارشل لا نہیں لگنے دیں گے۔ گارنٹی دیتا ہوں کہ ہم آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنا احتجاج کرینگے۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی ڈیمانڈ میں وزیراعظم کا استعفی شامل ہے جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں گے تو ری الیکشن ہو گا۔