اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت 14 اگست کو لانگ مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اقتصادی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر کا جواب دینا چاہتی ہے۔
اسی لئے حکمران جماعت نے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کو دبئی سے واپس بلالیا ہے تاکہ وائٹ پیپر کا سرکاری جواب دیا جائے۔ ڈاکٹر وقارمسعود آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے دبئی میں ہیں۔