لاہور: سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست نے اپنی سالگرہ داتا دربار پر لنگر تقسیم کرکے منائی

Lahore

Lahore

لاہور ( امتیاز علی شاکر) سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست اور ان کے عقیدت مندوں نے روزہ رکھا۔ آپ نے نماز مغرب ادا کرنے کے بعد داتا دربار پر لنگر تقسیم کر کے اپنی سالگرہ منائی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات میں بہتری، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی، آپ نے اپنے اپنے عقیدت مندوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک، ان کی خدمت اورخاص طور پر ماں کے ہاتھ اور پائوں چومنے کا درس دیا۔

انہوں نے بتا یا کہ جو کوئی اپنے مقدر بلند کرنا چاہتا ہے وہ اللہ تعالی، رسول اللہ کے احکامات کی پیروی کرے، پانچ وقت نماز پڑھے، لقمہ حلال کھائے اور والدین کی خدمت کرے۔