طاہرالقادری کی رہائشگاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئے

Containers

Containers

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے راستوں پر ڈبل اور ٹرپل کنٹینرز لگانے کا کام جاری ہے اور طاہر القادری کی رہائش گاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤ ن اور فیصل ٹاؤن میں اضافی کنٹینرز اور مٹی ڈال کر سیل کر دیا گیا۔ رات گئے منہاج القرآن سیکرٹیریٹ سے منسلک علاقے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں اضافی کنٹینرز کی لائنیں اور ان کے نیچے مٹی ڈال کر سیل کر دیا گیا۔

تاکہ پیدل چلنے والوں کا بھی راستہ روکا جا سکے۔ جبکہ منہاج القرآن کے اطراف میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید ڈیڑھ سو کنٹینرز منگوائے جا رہے ہیں۔