ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 5 افرادزخمی

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) شہر میں ٹریفک حادثات کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں ریڑھی بان شوکت سڑک عبور کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اسے جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متوفی مقامی رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا،سمن آباد موڑ پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیورتنویر اور شمیم اور اسکی بہن زخمی ہوگئیں، مال روڈ ریگل چوک پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔