اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خود کو کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ ہرگز نہیں بنانا چاہتا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ ساری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی، اب بھی جاری رکھوں گا تاہم خود کو کسی غیر جمہوری عمل کاحصہ ہرگز نہیں بنانا چاہتا۔
انہو ںنے کہا کہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، اس پرشب خون مارنے کا حصہ نہیں بن سکتا۔ جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اور محمود قریشی کے پارٹی میں اثرورسوخ میں اضافے پر عمران خان سے اختلافات ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی ملتان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔