کراچی (جیوڈیسک) ابراہیم حیدری کے سمندر سے وہیل مچھلی مردہ حالت میں ملی، تفصیلات کے مطابق سمندر میں موجود وہیل مچھلی گذشتہ روز ابراہیم حیدری کے سامنے سمندر میں گرمی اور پانی کے تیز ترین بھنور میں پھنس کر مر گئی۔
اور مردہ حالت میں سمندری جزائر بھنڈار اور ڈنگی کے کناروں پر آگئی، جہاں پر موجود ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیر70 فٹ لمبی اور 200 ٹن وزنی مچھلی کو خشکی پر لے آئے۔ سیکڑوں ماہی گیر مچھلی کو دیکھنے کے لیے کشتیوں میں سوارہوکرجزائر پہنچے۔
جہاں ماہی گیرمچھلی کو کاٹ کر اس میں سے لاکھوں روپے کا امبر اور چربی نکال لی، ماہی گیروں محمد قاسم ، علی محمد، محمد نواز ودیگر نے بتایا کہ وہ جزائر کے قریب ماہی گیری میں مصروف تھے اور مچھلی کا شکا ر نہ ہونے پر مایوس تھے۔
کہ اچانک دور سمندر میں و ہیل مچھلی کو قریب آتے ہو ئے دیکھا تو وہ جا ن بچاکر جزائر پر بھاگ آئے مچھلی جزائر کے کنارے سے آلگی تو ان کے وارے نیا رے ہو گئے تھے، مچھلی کے وزنی ہونے کے باعث شے دار ماہی گیروں کو ریڑھی سے بلالیا۔
مچھلی کو جزائر کی خشکی پر لے آئے ، انھوں نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل ماہی گیروں کو وہیل مچھلی ملی تھی، جس سے انھوں نے 2 کروڑ روپے کا امبر حاصل کیا تھا، متعلقہ محکموں کے افسران مذکورہ مقام پر نہیں پہنچے۔