رابن ولیمز کے بعد ہالی وڈ آئی کون لورین باکال بھی چل بسیں

Lauren Bacall

Lauren Bacall

نیو یارک (جیوڈیسک) لورین باکال ہالی وڈ کے سنہری دور کی ایک نمایاں خاتون تصور کی جاتی تھی۔ بوگارٹ اینڈ باکال ہالی وڈ کا ہر دلعزیز جوڑا کہلاتا تھا۔

لورین نے صرف انیس برس کی عمر میں چوالیس سالہ اداکار سے شادی کی تھی۔ تا ہم اس کا شوہر صرف ستاون برس کی عمر میں 1957 میں سرطان سے انتقال کر گیا تھا۔

اس کے بعد اس کی اداکار اور گلوکار فرینک سناترا کے ساتھ بھی دوستی رہی، تا ہم شادی نہ ہو سکی۔ اس نے دوسری شادی آسکر ایوارڈ جیتنے والے اداکار جیسن روبارڈز سے 1961 میں کی اور 1969 میں طلاق ہو گئی۔

اس سے اس کا بیٹا اداکار سام روبارڈز ہے۔ لورین نے 1940 کے عشرے میں ہالی وڈ میں دھوم مچائی اور ، ٹو ہیو اینڈ ہیو ناٹ اور کی لارگو میں اپنے شوہر اداکار ہمفرے بوگارٹ کے ساتھ کام کیا۔

باکال نے تیس سے زائد فلموں میں کام کیا، اور آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد بھی کی گئی، تا ہم مل نہ سکا۔ 2009 میں جب وہ 85 برس کی تھی تو اس کو اعزازی اکیڈیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ باکال مزاحیہ اداکار رابن ولیمز کے ایک روز بعد انتقال کر گئی ہیں۔