ترسیلات زر موجودہ مالی سال کے پہلے ماہ سترہ فیصد بڑھ گئی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) تارکین وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر موجودہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سترہ فیصد بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر ایک ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

پچھلے سال کے اِسی ماہ کے دوران ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی تھی سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے پینتالیس کروڑ ڈالر موصول ہوئی۔