مصر، فوج کے ہاتھوں سیکڑوں حامیوں کے قتل کا ایک سال مکمل

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے رابعہ اسکوائر پر سرکاری فوج کے ہاتھوں معزول صدر محمد مرسی کے سیکڑوں حامیوں کے قتل کو ایک سال مکمل ہو گیا، ہیومن رائٹس واچ نے واقعہ کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت کا تختہ الٹ کر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران جھڑپوں میں سیکڑوں افراد کا خون بہا۔ مسجد رابعہ اسکوائر پر بھی خون کی ندیاں بہائی گئیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے واقعہ کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔