پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری، فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا بائیکاٹ

PTI Workers, Boycott

PTI Workers, Boycott

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے دوسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ کوئی بھی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔

آزادی مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے انصاف لائرز سے تعلق رکھنے والے وکلا اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے آج دوسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

آج بھِی کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا اور کل 14 اگست کی چھٹی ہے۔ اس طرح تین دن سے عدالتی نظام بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔