بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ و رقاصہ سری دیوی 51 برس کی ہوگئیں

Sridevi

Sridevi

ممبئی (جیوڈیسک) جادوئی آنکھوں، دلفریب مسکراہٹ اور ہرنی جیسی چال والی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی 51 برس کی ہو گئیں۔ تامل فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سری دیوی کی نگاہیں کہیں اور تھیں۔

سری دیوی نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ جولی، نگینہ، چالباز، ہمت والا، چاندنی ، لمحے، خدا گواہ اداکارہ کی سپرہٹ فلمیں ہیں۔ مسٹر انڈیا نے سری دیوی کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

سری دیوی نے 1996 میں معروف فلم پر وڈیوسر بونی کپور سے شادی کی۔ بالی وڈ کی چاندنی کو ان کے فن کے اعزاز میں بھارت کا چوتھا اعلی ایوارڈ پدما شری بھی دیا گیا۔ فلم کے ناظرین آج بھی ان کی دل فریب مسکراہٹ یاد کرتے ہیں۔