اسرائیلی صدر نے سفیر کو بونا کہنے پر برازیل سے معافی مانگ لی

Raven

Raven

برازیلیا (جیوڈیسک) اسرائیل کے صدر ریوین ریولین نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کے نازیبا ریمارکس پر برازیل سے معافی مانگ لی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برازیلی سفیر کو سفارتی بونا قرار دیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ترجمان نے یہ ریمارکس پچھلے ماہ اس وقت دئیے تھے۔

جب برازیل نے غزہ پر اسرائیلی بمباری پر تنقید کی تھی اور اپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلا لیا تھا۔اسرائیلی صدر نے برازیل کی صدر ڈیلما راو سیف سے فون پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی ترجمان کے ریمارکس پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ ریمارکس اسرائیلی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتے۔