کمپیوٹر کے مسلسل استعمال سے آنکھوں میں تکلیف کا آسان حل

Computer

Computer

امریکا (جیوڈیسک) دفاتر میں یا گھروں میں کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت صرف کرنے والے افراد میں اکثر آنکھوں میں درد کی شکایت پائی جاتی ہے لیکن اس کا حل انتہائی آسان ہے۔

جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر 20 منٹ میں 20 سیکنڈ تک آنکھیں اسکرین سے ہٹا کر 20 فٹ کے فاصلے پر موجود چیز پر مرکوز کرنے سے اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔

کمپیوٹر اسکرین کی جانب مسلسل دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں اور سر اور گردن میں درد ہوجاتا ہے جبکہ دیگر مختلف مسائل کے باعث ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر 20 منٹ کے بعد کمپیوٹر صارف کو 20 سیکنڈ کا وقفہ لے کر اپنے سے کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنا چاہئے۔