جشنِ آزادی کے موقع پر متاثرینِ دہشت گردی اور دکھی انسانیت کو بھی یاد رکھا جائے۔عابد بنگش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: حالیہ ملکی سیاسی صورتحال میں آئی ڈی پیز کے مسائل کو پسِ پشت ڈالنا افسوس ناک ہے۔ ملکی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ سیاستدانوں پر زیادہ انحصار کی بجائے فلاحی امور کو سر انجام دینے کی ذمہ داری نبھائیں۔ ان خیالات کا اظہا ر محمد علی ویلفئیر ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری عابد بنگش نے جنرل باڈی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے 67ویں جشنِ آزادی کی مناسبت سے تما م شرکاء اور تمام اہلیانِ پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر متاثرینِ دہشت گردی ، آئی ڈی پیز اور دکھی انسانیت کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیئے کہ ان کی قربانیوں کے سبب آج بیداری اور امید کی کرن باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی ویلفیئرایسوسی ایشن پاکستان (ماویٰ) گزشتہ بارہ سالوں سے ایمرجنسی ریلیف، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے ، اس سلسلے کو بہتر بنانے کیلئے سالانہ اجلاس ٢٤ اگست کو ہیڈ آفس میں منعقد ہوگا جس میں فاونڈنگ و ایگزیگٹیو ممبران سالانہ پروگرام اور سالانہ بجٹ پر بحث کے بعد منظوری دیں گے۔

اجلاس میںماویٰ کی طرف سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے بنوں میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کابھی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بِلا تفریقِ رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔