ٹرانسپورٹ کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہو گی:چوہدری مختار

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ چوہدری مختار کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک شوکت علی، جنرل سیکرٹری، چوہدری نبیل اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری مختار نے پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور بند کی گئی ٹرانسپورٹ کا حکومت معاوظہ ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ بعض پکڑی گئی ٹرانسپورٹ میں سامان لوڈ ہے اور اس سامان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور اگر ٹرانسپورٹ کو کسی بھی قسم کا نقصان توڑنے پھوڑنے یا آگ لگنے کی صورت میں ہوا تو حکومت معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہو گی۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ حکومتی ادوار میں بھی ایسی صورتِ حال کے دوران حکومت کی طرف سے اعلان کے باوجود معاوضہ نہ ملا مگر ہم اس حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹ کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہو گی۔

چوہدری مختار نے ڈرائیور حضرات کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گاڑیاں پولیس کے حوالے نہ کریں ،ہرممکن کوشش کریں کہ اپنی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیں۔