اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کو ایک بار پھر تحریک پاکستان جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، انہوں نے قوم اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت محاذ آرائی کا نہیں بلکہ اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونی ورسٹی کی تقریب اسناد سے خطاب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کی سب سے بڑی وجہ بدعنوانی ہے، اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم افراتفری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دے، قوم افراتفری کی ہر کوشش ناکام بنا دے، وطن عزیز کو تحریک پاکستان جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان سمیت خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔
ایک موقع پر تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین اساتذہ اور والدین کے احترام کی تلقین کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کا دل و جان سے احترام کریں، حکومت بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔