لانگ مارچ کیلئے لائے گئے 125 اہلکار بیمار ہو گئے

Long March

Long March

اسلام آباد (جیوڈیسک) لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بلائے گئے اہلکاروں کی باسی کھانے سے تواضع کی گئی، کئی اہلکار بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے، پولی کلینک کی ایمرجنسی میں جگہ کم پڑ گئی۔

آزادی اور انقلاب مارچ کے باعث اسلام آباد انتظامیہ پریشان، سیکیورٹی کیلئے بلائے مہمان اہلکاروں کی خوراک کا بھی رہا نہ دھیان، باسی کھانا کھا کر گیسٹرو اور ڈائریا سے کئی اہلکار ہو گئے ہلکان۔

آزاد کشمیر، اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے کئی اہلکار رات کے کھانے کے بعد ہو گئے فوڈ پوائزننگ، گیسٹرو اور ڈائریا کا شکار۔ صبح انہیں لایا گیا پولی کلینک اسپتال، اہلکار کہتے ہیں کھانا دیا گیا باسی،، گرین بیلٹ پر کھلے آسمان تلے رات گزاری۔

ترجمان فیڈرل پولی کلینک اسپتال ڈاکٹر تنویر افسر کہتے ہیں بیمار پولیس اہلکاروں کو ایمرجنسی میں بھرپور طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض اہلکاروں کی طبیعت مکمل بحال ہونے میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے لگیں گے۔