سپین میں پادری ہلاک : ایبولا وائرس سے یورپ میں پہلی ہلاکت

 Ebola Virus

Ebola Virus

میڈرڈ (جیوڈیسک) افریقہ کے بعد ایبولا وائرس نے یورپ میں بھی خطرے کا الارم بجا دیا، گزشتہ روز میڈرڈ کے ہسپتال میں سپین کا ایک پادری ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔

یہ ایبولا کے باعث یورپ میں پہلی ہلاکت ہے افریقہ کے بعد ایبولا وائرس نے یورپ میں بھی خطرے کا الارم بجا دیا، گزشتہ روز میڈرڈ کے ہسپتال میں سپین کا ایک پادری ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔

یہ ایبولا کے باعث یورپ میں پہلی ہلاکت ہے دوسری جانب ایبولا وائرس سے اب تک ایک ہزار تیرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران مغربی افریقہ کے تین ممالک میں 52 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

ان میں سب سے زیادہ 29 ہلاکتیں لائبیریا میں ہوئیں۔ ان تین دنوں میں سیرا لیون میں ایبولا وائرس سے 17جبکہ گِنی میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔