دہشتگردی، مغربی افریقہ کیلئے 1 کروڑ ڈالر کی امریکی امداد منظور
Posted on August 13, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
West Africa
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے مغربی افریقہ میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دیدی۔
امداد کا مقصد مغربی افریقہ کے ساحلی خطے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری لڑائی میں فرانس کی مدد کرنا ہے۔
فرانس کی درخواست پریہ رقم طیاروں کی اڑان اور فضائی ری فلنگ کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
یا درہے کہ ایک سال قبل فرانس نے مذہبی انتہا پسندوں کو شکست دینے کیلئے کا رروائی کا آغاز کیا تھا جو کامیابی سے جاری ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com