اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا دیا ہے۔
سیکرٹری قانون و انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق حکومت ضرورت پڑنے پر پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 1656 کے تحت کمیشن قائم کر سکتی ہے۔
وفاقی حکومت نے تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کے اعلان کی روشنی میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل کمیشن کی تشکیل کی جائے۔ کابینہ ڈویژن جوڈیشل کمیشن کو سیکرٹریٹ معاونت فراہم کرے گا۔
خط کے متن کے مطابق کمیشن 90 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے کہ الیکشن میں کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟۔