لاہور ہائیکورٹ : آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت 3 بجے مختصر فیصلہ سنائے گی۔

جسٹس خالد محمود نے سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اسلام آباد جاکروہاں بیٹھے رہیں گے، وزیراعظم استعفیٰ بھی نہیں دیتے تو کیا انتشار نہیں پھیلے گا۔

جسٹس شاہد حمید ڈار نے استفسار کیا کہ آپ حسنی مبارک والا واقعہ دہرانہ چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ عدالت مفروضے قائم نہ کرے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ آپ یقین دہانی کرادیں کہ امن وامان کی کوئی صورت حال پیدا نہیں ہو گی۔

تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو تین بجے سنایا جائے گا۔