پریس کلب للیانی کا مزمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی: پریس کلب للیانی کا مزمتی اجلاس صدر محمدعمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافی و سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدینے کی شدید مذمت کی گئی، دھمکیاں دینے والے نا معلوم افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب للیانی کا مزمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں نا معلوم افراد کی طرف سے مقامی صحافی وسماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ کو نا معلوم افراد کی طرف سے ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاںدینے کی شدید مذمت کی گئی، مقامی صحافی و سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے مصطفی آباد میں درجنوں غریب بچیوں کی شادیوں کروائی، سٹرئٹ لائٹس لگوائی، گورنمنٹ سکولوں میں بھی متعدد کام کروائے، جس پر نا معلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، للیانی پریس کلب کی صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نا معلوم افراد کے خلاف سخت کاروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔