شرقپور روڈ پر حادثہ 1 شخص جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی

Ferozewala

Ferozewala

لاہور (جیوڈیسک) شرقپور روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 4افرادشدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق امانت ولد بشیر احمد اپنے 3 بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا۔

چٹھہ کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا اور اس میں سوار امانت جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور اور 3 معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے۔ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دریں اثناء جاں بحق شخص کے اہلخانہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ۔تقریباً 3 گھنٹے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔