خیبر پختونخوا کی 1400 ایکٹر زمین ریلوے کے نام

Pakistan Railways

Pakistan Railways

لاہور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے نوشہرہ، چار سدہ، کوہاٹ، لکی مروت، ہنگو اور ٹانک میں 1400 ایکٹر زمین پاکستان ریلوے کے نام کر دی۔ذرائع کے مطابق ریلوے کے دوبارہ وفاق میں آنے کے بعد ریلوے زمینوں کی ملکیت صوبائی بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں تبدیل نہیں کی گئی تھی۔

ریلوے افسران کی بریفنگ کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چاروں صوبائی حکومتوں اور چیف سیکرٹریز سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی جس پر خیبر پختونخوا کی حکومت نے زمین کی ملکیت کا ٹائٹل ریلوے کے نام کر دیا ۔دوسری طرف دیگر صوبوں سے اراضی کی واپسی کیلئے ریلوے کی بات چیت چل رہی ہے۔