قوم کے یوم آزادی کو برباد نہ کیا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر

Sahibzada Abul Khair

Sahibzada Abul Khair

حیدرآباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر ملی اور یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے حکمرانوں اور مارچ کرنے والوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں، پرامن مارچ اور ریلیاں ہر ایک کا جمہوری حق ہے۔

اس کو ریاستی تشدد کے ذریعے روکنا کسی طور پربھی مناسب نہیں، اس طرح مارچ کرنے والوں کو بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے احتجاجی مارچ کو پر تشدد بنائیں اور لوگوں کو قتل عام پر اکسائیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ الیکشن میں کھلی اور تاریخی دھاندلی ہوئی ہے اور موجودہ حکمراں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔