اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں سے آگاہ ہے،ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے پاؤں اپنے جگر گوشوں کو قربان کرتے ہوئے نہیں ڈگمگاتے۔
قوم کا ہر فرزند ہماری دعاؤں میں شامل ہے، ایف سی، رینجرز، پولیس، سیکیورٹی ایجنسیزاور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا لہو بھی جنگ کا حصہ ہے، یہ شہدا ہمارے محسن ہیں جنھوں نے عوام کیلیے اپنی زندگیاں نچھاور کر دیں، مسلح افواج نے اس فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا جو کامیابی سے جاری ہے۔
یوم آزادی کی نئی صبح کااستقبال کرتے ہوئے ضرب عضب کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان، قومی سیاسی رہنما ، وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ہم اپنی سرحدوں پر بھی پا ئیدار امن چاہتے ہیں۔
آئین اور قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنے دینگے، کسی بھی آئی ڈی پی کو بے گھراور بےآسرا نہیں چھوڑیں گے،آپریشن زدہ علاقوں میں صورتحال بہتر ہوتے ہی آئی ڈی پیز کو واپس بھیجاجا ئیگا۔
بے گھر افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی جشن آزادی کے پروگرام کا حصہ ہے، ضرب عضب کے باعث بے گھرافراد ہمارے محسن ہیں، قوم شہیدوں اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادر کھے گی، بطور وزیر اعظم یقین دلاتاہوں کہ انھیں کسی بھی مرحلے پرتن ہانہیں چھوڑینگے، قوم کواپنی ذمےداریوں کا احساس ہے۔
یقین دلانا چاہتا ہوں کہ قوم شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں سےآگاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کئی منصوبوں پرکام شروع ہو رہا ہے، بہادراور غیور عوام سے کہتاہوں کہ وطن عزیز کی خدمت کے لیے تیار ہو جائیں۔
آئی ایس پی آر کے پیش کردہ پروگرام نے متاثر کیا ہے، فضا ئیہ اورایوی ایشن کے ہنر مندوں اور پریڈ میں شریک افسران اور جوانوں کو مبار کباد پیش کرتا ہوں، ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،، پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتا ہے۔
فلسطینیوں میں اسرائیلی مظالم عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،اقوام متحدہ جیسےادارےیہ حملے نہ روک سکیں توان پر سے اعتماداٹھ جائیگا، پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی نچھاور کر دینگے، پاکستان ہماری رگوں میں لہو کی طرح دوڑتا ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔