سنی اتحاد کونسل کا نشاط آباد پل پر 2 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا

Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

فیصل آباد (جیوڈیسک) انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے جا نے والے سنی اتحاد کونسل کے قافلہ کو ایس پی مدینہ ٹائون کی سر براہی میں پولیس کی بھاری نفری نے لاہور جا نے سے رو کے رکھا،جس پر سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں نے نشاط آ باد پل پر دھر نا دیتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔

گزشتہ روز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل کا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہوا تو اسے نشاط آ باد پل کے قریب ایس پی مدینہ ٹائون کی سر براہی میں پولیس کی بھاری نفری نے آ گے بڑھنے سے رو ک دیا، جس پر کار کنوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کر نے کے ساتھ ساتھ نشاط آ باد پل پر دھر نا دیدیا جس پر پولیس نے تقریبا دو گھنٹے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔