فائرنگ کی آواز، موٹر سائیکل سوار پولیس کے ہاتھ نہ آ سکے

Firing

Firing

فیصل آباد (جیوڈیسک) پولیس لائن کے سامنے فائر نگ کی آوازوں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں سی پی او کی طرف سے کی جانے والی ہنگامی کال کے بعد دو تھانوں کی پولیس پولیس لائن کے عقب میں پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سی پی اوڈاکٹر سہیل حبیب تا جک پو لیس لائن میں مو جود تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار وں نے موٹر سائیکل پر نصب فائر نگ کی آ وازوں والے سائلنسر کے ذریعے خوف وہراس پھیلاناشروع کر دیا۔اسی دوران سی پی او نے ہنگامی کال کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا۔

جس پر دو تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بتایا کہ فائر نگ نہیں ہو ئی بلکہ موٹر سائیکل سواروں نے فائر نگ کی آوازوں والا سائلنسر لگایا ہوا تھا، سی پی او نے موٹر سائیکل سواروں کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا لیکن موٹر سائیکل سوار فرار ہو۱گئے۔