تعلیم کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک آصف بھا

 Malik Asif Bha

Malik Asif Bha

خوشاب (جیوڈیسک) صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھا نے کہا ہے کہ خوشاب میں تعلیم کا فروغ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آج فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ضلع خوشاب میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہمیشہ بلاتفریق سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور حلقہ کے ہر علاقہ میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے میری درخواست پر خصوصی طور پر حلقہ پی پی 41 کے دو سکولوں کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردیے ہیں۔