انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرم الٰہی بندیال

Khushab

Khushab

خوشاب (جیوڈیسک) ایم پی اے کرم الہی بندیال نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے تین رکنی کمیشن سے زیادہ بااختیار ادارہ نہیں بنایا جاسکتا اسلئے تحریک انصاف کے سربراہ اپنی روش پر نظر ثانی کریں اوراحتجاج ختم کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے میانوالی کی چارنشستیں چھوڑ دیں ہم خوشاب سے تحریک انصاف والوں کی من پسند چارنشستیں چھوڑدیں گے ان پر الیکشن چیف جسٹس پاکستان اور فوج کی نگرانی میں کرایا جائے دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائیگااگر عمران خان جیت گئے توہم انکے ہاتھ پر سیاسی بیعت لرلیں گے۔