اینٹی کرپشن کا چھاپہ، سیکرٹری یوسی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Bribe

Bribe

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سہیل انور کی ہدایت پر مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جگنہ کے رہائشی محمد بشیر نے درخواست دی کہ یونین کونسل جگنہ کا سیکرٹری امجد سلیم اس سے طلاق موثر سرٹیفکیٹ کے لئے 2 ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے جس پر سیشن جج سے منظوری کے بعد سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران اور انسپکٹر اینٹی کرپشن رانا نعیم پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔

جس نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے دستخط شدہ نوٹ برآمد کرلئے ۔ ملزم کو تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کردیا گیا۔