پاکستان جمہوری جدوجہد سے وجود میں آیا :غلام دستگیر

Ghulam Dastgir

Ghulam Dastgir

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم ؒ کی جمہوری جدوجہد سے وجود میں آیا، ملک کی ترقی و خوشحالی صرف جمہوری نظام سے وابستہ ہے۔

یوم آزادی پر قوم عہد کرے کہ کسی طالع آزما کو جمہوری نظام پر شب خون مارنے نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔