اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے پولیس نے متعددافراد کو گرفتار کرلیا

Arrest

Arrest

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سیالکوٹ پولیس نے موضع ڈھلے والی سے نعیم سے پستول، امانت سے 133 گرام، امتیاز سے 160 گرام چرس، شاہنواز سے پستول اور گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

شہباز کو 25 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے والے عارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گکھڑ منڈی پولیس نے محمد امین سکنہ کوٹ یوسف کی مدعیت میں چوری اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار دوملزمان نژاد احمد اور احمد سالار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔