برازیل: صدارتی امیدوار طیارے کے حادثے میں ہلاک

Brazil

Brazil

سائوپالو (جیوڈیسک) برازیل کے صدارتی امیدوارایڈورڈو کیمپوس(Eduardo Campos)طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ایڈورڈو کیمپوس اپنی انتخابی مہم کیلئے سانتوس جا رہے تھے۔

جہاں ان کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور رہائشی علاقے میں گر گیا۔ طیارے میں سوار ساتوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ایئر فورس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ موسمی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔