پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

Punjab

Punjab

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے اور 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے صوبے بھر میں 13 اگست کی رات سے 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ لے کر چلنے، کیل لگے ڈنڈوں اور تشدد والی چیزوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 4 یا 4 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی تاہم متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔