لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیموں نے ویمنز رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلش ٹیم بیس سال بعد ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
فرانس میں جاری خواتین کے رگبی عالمی کپ کے لیے دو بڑی ٹیموں نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔
انگلش خواتین کو سات کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ انگلش ٹیم بیس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کی ٹیم فرانس کے مد مقابل ہوئی۔ کینیڈین خواتین نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، کینیڈا نے فرنچ حریف کے خلاف گیارہ کے مقابلے میں اٹھارہ پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔