لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گیا۔
ہزاروں کارکن گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار نعرے بازی کرتے ہوئے منزل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ لانگ مارچ کے لیے روانگی سے قبل لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانی اپنے مستقبل کے لیے آزادی مارچ میں شرکت کریں،آزادی کے لیے لڑنا پڑتا ہے ، چھیننی پڑتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے فرنگیوں سے ملک آزاد کرایا۔
آج ہم فرعونوں سے ملک آزاد کرائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم مارچ میں کامیاب ہو گئے تو دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی اور پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق میسر آئیں گے.آزادی مارچ کے آغاز سے قبل اس کی کامیابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی