کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹیکنوکریٹ یا غیر سیاسی حکومت کا مطالبہ غیر آئینی ہے،اگر اس بار جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ہمیں اس کا خمیازہ برسوں بھگتنا ہڑے گا۔
گورنر ہائوس میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک میں جمہوریت اور جمہوری قوتوں کی تحریک کا مطالعہ کرنا چاہئے۔
اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام جمہوری سوچ رکھنےوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ارسلان افتخار کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کو انوسٹمنٹ بورڈ بلوچستان کا وائس چیئرمین بنانے کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا، اس میں افتخار محمد چودھری یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔