بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے خودمختار علاقے گوانگ ژی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادیاور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالاجارہا ہے۔ سی چوآن کے علاقے میں بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سات افراد ہلاک ہو گئے۔