دہلی (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر پر پاکستانی اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے افسران نے ایک دوسرے کو مٹھائی کے تحفے بھی دئیے نئی دلی میں پاکستان کے جشن آزادی کی خوشی میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ جبکہ واہگہ بارڈر پر پاکستانی اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے افسران نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی دی۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی تو فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی۔ جشن آزادی کی تقریب میں خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جبکہ سبز اور سفید کپڑے پہنے بچیوں نے پاکستانی ملی نغمے بھی پیش کیے۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے اس موقع پر پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔
ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ جبکہ واہگہ بارڈر پر،،پاکستانی اور بھارتی سیکورٹی فورسز نے جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی کا تبادلہ کیا۔