برسلز (جیوڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روسی جارحیت کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ یوکرائنی سرحد کے قریب تعینات روسی فوجی دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں راسموسین نے کہا کہ مغربی ممالک سرحدوں پر فوجی دستوں کی تعیناتی کو یوکرائن پر جارحیت کی روسی منصوبہ بندی تصور کرتے ہیں۔ روس یوکرائن میں کارروائی کیلئے بہانے تلاش کر رہا ہے۔