دہشتگردوں اور ملزمان کے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں: میجر جنرل عاصم باجوہ

Maj Gen Asim Bajwa

Maj Gen Asim Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے دہشتگردوں اور ملزمان کے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں، عزم ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی عزم ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیں گے۔ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے، شکریہ پاکستان ، ہمارے لیے فخر کا مقام ہے۔

زیارت ریذیڈنسی اصل حالت میں بحال ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ زیارت ریذیڈنسی پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔ دہشتگردوں اور ملزمان کے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں۔