للیانی کی خبریں 14/08/2014

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی ) نعیم اشرف نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا، چند روز قبل نعیم اشرف نے عبدالحکیم کی دوکان کے تالے میں ایلفی ڈالی تھی جس پر خالدہ بی بی نے گالیاں نکالی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیدیاں کے رہائشی عبدالحکیم کے مطابق میرے بیوی خالدہ بی بی کھیتوں کی طرف جا رہی تھی کہ ملزم نعیم اشرف نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا، وجہ تنازع چند روز قبل نعیم اشرف نے ہماری دوکان کے تالے میں ایلفی ڈالی تھی علم ہونے پر میری بیوی خالدہ بی بی نے نعیم اشرف کو گالیاں نکالی تھی جس پر رنجش پر اس نے میری بیوی قتل کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبدالمجید سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق عبدالمجید اپنی کار پر سوار ہو کر رائے کلاں کی طرف جا رہا تھا کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) منیر احمد بھٹی نے کہا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کیلئے راستہ کھولنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے،احتجاج کسی بھی قوم کا جمہوری حق ہے قوم یکسو ہوکر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے، افراتفری اور تشد د جیسی صورتحال سنجیدہ رویے کا تقاضہ کرتی ہے، سیاسی قائدین دانشمندانہ طرز عمل اختیار کریں۔ ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سیاست دان پھونک پھونک کر قدم اٹھائیں۔

ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے جس سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، ملکی پالیسی کسی لسانی یا فرقہ وارانہ بنیاد پر نہیں ، برابری پر ہونی چاہیے۔ اگر سیاستدان مہم جوئی نہ کریں تو ملک مثالی ترقی کرسکتا ہے، ہم آئین اور قانون کی عملداری کو یقینی بنالیں تو مسائل ختم ہوجائیں گے،اگر اس بار جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ہمیں اس کا خمیازہ برسوں بھگتنا ہڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) پاکستان بے شمار قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا اور پاکستان کاقیام انسانی وقوموں کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے قائداعظم اور تاریخی جدوجہد کے بعد انگریزوں اور ہندو سامراج کی مشترکہ سازش کو شکست دے کر وطن عزیز کا یہ خطہ حاصل کیا آج ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ اس ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اتحادو یکجہتی کے ساتھ کام کرے۔

یوم جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شعار ہے اور ہم ایک زندہ اور بلند جذبوں والی قوم ہیں یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ہمیں پاکستان کے حصول کے لیے جد وجہد میں رتبہ شہادت پر فائز ہونے اور وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں پر فخر ہے شہدا آازدی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عابد فضل چوہدری نے 68 یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Muhammad Imran Salfi,Independnce Day,Ceremoney

Muhammad Imran Salfi,Independnce Day,Ceremoney