وزیر داخلہ کی جڑواں شہروں کی سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اعلی پولیس حکام اور انتظامیہ افسران کے ساتھ زیرو پوائنٹ اور ریڈ زون اسلام آباد کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ کو اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی مانٹرینگ کیلئے 40 سے زاہد سی سی ٹی وی کمیرے مختلف علاقوں میں نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کنٹرول رومز بھی قائم کر دئیے ہیں جہاں سے آزادی مارچ اور انقلابی مارچ کی مانٹرینگ کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کو مشروط اجازت دینے کے بعد وزیر داخلہ شہر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ چودھری نثار شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فضائی معائنہ بھی کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔