صوبہ پنجاب میں 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کا اطلاق 18 اگست تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے میں کہیں بھی چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی، البتہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے والے اس حکم سے مستثنی ہوں گے۔

اسلحہ رکھنے، لے کر چلنے، کیل لگے ڈنڈے، پٹرول بم، تشدد میں استعمال ہونے والی کسی بھی چیز رکھنے پر پابندی ہو گی۔ مظاہرین کےلئے گیس ماسک رکھنے پربھی پابندی ہو گی، اشتعال انگیز تقاریراور خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہو گی۔