کھاریاں: ممبر قومی اسمبلی سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اپنے 14اگست کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہ ے کہ یوم آزادی پر ملکی سلامتی کے لئے دعائیں مانگنی چاہئیں۔ یومِ آزادی کو قومی سطح پر منا کر ہم باہمی محبت اور اخوت کو فروغ دے سکتے ہیں۔آج ہمارے داخلی انتشار کی وجہ انفرادی سوچ میں فروغ ہونا ہے۔
انفرادیت کو ختم کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ہم سب اپنے کردار کو سمجھیں ۔پاکستان کو قائد کا حقیقی پاکستان بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم زندگی کے جس شعبہ سے بھی تعلق رکھتے ہوں ہمیں اس ملک سے وفادار ہوکر دن رات اسکی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے پاکستان آج مسائل کے گرداب میں پھنساہواہے۔کفرکی قوتیں چاروں اطراف سے حملہ آور ہیں14اگست اتحادویکجہتی کاپیغام دیتا ہے ناکہ ملک میں انارکی،فساد اور تفرقہ بازی کا۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قومی آزادی کی مسرتوںکو خون خرابے میں بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ایسے میں قوم کومتحد ہوکردشمنان وطن اور ان کی سازشوں کومقابلہ کرناچاہئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کو مضبوط کیا جائے۔